پرتھ میں سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 177 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔
539 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کھیل کے آخری دن 361 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
٭ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ
آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 97 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ پیٹر نیول نے بھی 60 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کے لیے ربادا پانچ وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ ان
کے علاوہ کیشو مہاراج، فیلینڈر، باووما اور ڈومینی نے ایک ایک وکٹ لی۔
پیر کو آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی
تو مچل مارش اور عثمان خواجہ نے ٹیم کا سکور 196 رنز تک پہنچا دیا۔
اس موقع پر مارش 26 رنز بنانے کے بعد ربادا کی چوتھی وکٹ بنے۔
عثمان خواجہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور سنچری سے تین رنز کے فاصلے پر
ڈومینی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس وقت آسٹریلیا کا سکور 246 رنز
تھا۔
آسٹریلیا کو ساتواں نقصان مچل سٹارک کی وکٹ کی شکل میں ہوا جو 13 رنز بنا سکے۔ یہ ربادا کی اس اننگز میں پانچویں وکٹ
تھی۔
پرتھ میں سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 177 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔
539 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کھیل کے آخری دن 361 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
٭ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ
آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 97 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ پیٹر نیول نے بھی 60 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
جنوبی افریقہ کے لیے ربادا پانچ وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ ان
کے علاوہ کیشو مہاراج، فیلینڈر، باووما اور ڈومینی نے ایک ایک وکٹ لی۔
پیر کو آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی
تو مچل مارش اور عثمان خواجہ نے ٹیم کا سکور 196 رنز تک پہنچا دیا۔
اس موقع پر مارش 26 رنز بنانے کے بعد ربادا کی چوتھی وکٹ بنے۔
عثمان خواجہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور سنچری سے تین رنز کے فاصلے پر
ڈومینی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس وقت آسٹریلیا کا سکور 246 رنز
تھا۔
آسٹریلیا کو ساتواں نقصان مچل سٹارک کی وکٹ کی شکل میں ہوا جو 13 رنز بنا سکے۔ یہ ربادا کی اس اننگز میں پانچویں وکٹ تھی۔